حکومت پنجاب کلریکل سٹاف کی طرح ٹیکنکل سٹاف کی بھی اپ گریڈیشن کرے ‘ لیاقت بلوچ

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:34

لاہو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام اداروں میں کلرکوں کو نئے سکیل کی اپ گریڈیشن کی طرح ٹیکنکل سٹاف بالخصوص کمپیوٹر آپریٹرز کی بھی اپ گریڈیشن کی جائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا صوبہ بھر میں ٹیکنکل سٹاف کی اپ گریڈیشن نہ کرنے سے ان ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اوران کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کمپیوٹر آپریٹرز کئی سالوں سے گریڈ 14میں ہی لٹکے ہوئے ہیں۔ گریڈ 16میں ان کی پرموشن ان کا قانونی حق بنتا ہے۔لہذا حکومت کسی بھی حیل وحجت کی بجائے ان سرکاری ملازمین کو ان کا حق دے کر ان کی بلائیں لے۔انہوں نے کہا کہ کئی سالو ں سے سرکاری ہسپتالوں ،دیہی مراکز ڈسپنسریوں کے پیرامیڈیکل سٹاف کے مرد و خواتین ملازمین ملازمتوں پر مستقلی ور نئے پے سکیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔حکومت ان ملازمین کو بھی مستقل کر کے نئے سکیل دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں