اداکارہ سجل علی کل اپنی 20ویں سالگرہ منائیں گی

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:02

اداکارہ سجل علی کل اپنی 20ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء )اداکارہ سجل علی کل ( اتوار) اپنی 20ویں سالگرہ منائیں گی ۔ اداکارہ سجل علی 17جنوری 1995 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور اب تک بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

سجل علی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے کم عمری میں سب سے زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی اور آج کل ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ایک فلم کے پراجیکٹ میں بھی کام کررہی ہیں ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے سجل علی کو مستقبل کی سپر سٹار قرار دے رکھا ہے ۔ اداکارہ اپنی سالگرہ کا کیک کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں