لاہور میں شارٹ فلمز کی اسکرینگ کی گئی

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء)لاہور میں نجی یونیورسٹی کے طلبا ء کی بنائی گئی شارٹ فلمز کی اسکرینگ کی گئی، تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی تیار کی گئی سو سے زائد شارٹ فلمز کی اسکرینگ کی گئی جن میں مختلف معاشی اور سماجی موضوعات کا انتہائی خوبصورتی سے احاطہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

طلباء کی طرف سے دکھائی جانے والی ان شارٹ فلموں میں وادی کیلاش کے باسیوں کی زندگی، مصور کے فن اور سوچ، معاشرے میں مرد کی حکمرانی اور عورت کی بے بسی کو بھی خوبصورت انداز سے عکسبند کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں