لاہور میں کتھک ڈانسر فرح یاسمین شیخ کے ساتھ خوبصورت شام

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:26

لاہور میں کتھک ڈانسر فرح یاسمین شیخ کے ساتھ خوبصورت شام

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) لاہور کے مقامی ہوٹل میں کتھک ڈانسر فرح یاسمین شیخ کے ساتھ خوبصورت شام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی سے کتھ ڈانس میں ڈگری حاصل کرنے والی پاکستانی کتھک رقاصہ فرح یاسمین شیخ کے ساتھ ایک خوبصورت شام سجائی گئی جس میں اس فن سے دلچسپی رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فرح یاسمین کو اعضاء کی شاعری پیش کرنے پر خوب داد سے نوازا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ فرح یاسمین نے شدید سردی کے موسم میں بھی کتھک رقص سے انہیں خوب تفریح مہیا کی ہے اور وہ اس رنگین شام کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں