آئندہ ہفتہ سے سردی اور دھند میں اضافہ، بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:27

آئندہ ہفتہ سے سردی اور دھند میں اضافہ، بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) شدید دھند کے باعث پنجاب کے متعدد اضلاع میں آئندہ ہفتہ سے حد نظر ایک میٹر سے بھی کم رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات سے وابستہ آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم ٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی کی شدید میں28 جنوری تک اضافہ رہے گا۔

(جاری ہے)

سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کی وجہ سے بڑی شاہراوٴں اور موٹر ویز پر جانے والی گاڑیوں کے لئے موٹر وے اور نیشنل ہائی وے پولیس نے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں فوگ لائٹس اور گاڑیوں کی رفتارکی حد بندی شامل ہے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں