پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لیے پہلا ٹی 20 ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کھیلنے کیلیے بھارت روانہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلا ٹی 20 ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کھیلنے کیلیے بھارت روانہ ہو گئی۔کپتان انیس جاوید کا کہنا ہے کہ پہلا ایشیا کپ جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے نفسیاتی دباوٴ میں ہرگز نہیں آئیں گے۔بھارت روانگی سے قبل مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ پہلا ٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ بھارتی ریاست کیرالا کے شہر کچی میں ہورہا ہے۔

کوچ بلائنڈ کرکٹ ٹیم عبدالرزاق کا کہنا تھاکہ کوچی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں اہم مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کیمپ کے دوران ٹیم کی خامیاں دورکرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پانچ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارت ،پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں ،کپ کا باقاعدہ آغاز 18 جنوری کو ہو رہا ہیپاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 20 جنوری کو مد مقابل ہوگی ،ٹیم مینجر بلال ستی نے بتایا کہ بھارت نے ٹیم کو مکمل سکیورٹییقین دہانی کرائی ہے امید ہے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور ٹیم بغیر کسی دباؤ کے بہترین پرفارمنس دے گی ۔

ٹیم کے کپتان انیس جاوید نے کہا ہے کہ بھرپو ر ٹریننگ کی ہے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائینگے اور پہلا ایشیا کپ جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے نفسیاتی دباوٴ میں ہرگز نہیں آئیں گے۔ واضح رہے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی روانگی آخری لمحات تک خدشات کا شکار رہی، حکومتی کلیئرنس لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ ویزوں کا اجراء بھی تاخیر کا شکار رہا، اب دونوں مسائل حل ہو چکے تھے تاہم بعد میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کر دیئے جس کے بعد ٹیم روانہ ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں