شہداد کوٹ، گیارہویں جماعت کے طالب علم نے پسند کی شادی نہ ہونے پرخود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:51

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)شہدادکوٹ میں گیارہویں جماعت کے طالب علم نے پسند کی شادی نہ ہونے پرخود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے ۔ شہر کے مسن محلہ کے 18 سالہ رہائشی نوجوان فیاض حسین مرکھنڈ نے اپنے گھرمیں کمرے کے اندر رپیٹر سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ بجھا دیاہے۔

(جاری ہے)

اسپتال میں موجود متوفی نوجوان کے والدریاض حسین مرکھنڈ نے میڈیا والوں کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ نوجوان نے کس بات پر مشتعل ہوکر خودکشی کرکے اپنی زندگی اور انکے آباد گھر کوبرباد کردیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ متوفی نوجوان گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور شہر کے ایک میڈیکل اسٹور پر کام کرتا تھا۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر مشتعل ہوکر خود پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، دوسری جانب واقعے کی اطلاع پر (اے) سیکشن تھانہ کی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے لیا اور شہدادکوٹ ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی ہے، واقعے کے بعد متوفی نوجوان کے گھر میں کہرام برپا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں