پاکستان میں ”کالا یر قان “کے1کروڑ سے زائد مر یض ‘روزانہ 4ہزار مر رہے ہیں ‘چوہدری سرور کا حقائق نامہ

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں صاف پانی کی عدم فر اہمی اور گندگی کی وجہ سے ہر سینکڑوں نئے مر یض بھی سامنے آرہے ہیں‘حقائق نامہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ” ہیپاٹائٹس ‘ مہنگی ادوایات “ اور حکومتی ناکامیوں پر حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر ”کالے یر قان “ہیپاٹائٹس بی اور سی کے1کروڑ سے زیادہ مر یض ہیں‘روزانہ4 ہزارمر یض ادوایات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مر رہے ہیں ‘ ملک کی 4.9 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس سی اور 2.4 فیصد لوگ ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہیں‘پنجاب میں ہیپاٹائٹس کر مر یضوں کی تعداد70لاکھ کے قر یب ہے ‘ڈرگ ریگولیٹر ی آف پاکستان نے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے6ماہ کا 19ہزار440روپے کا کورس دینے والی کمپنی کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کیلئے 59ہزار 994روپے والی کمپنی کی منظوری دی جو پوری د نیا کے مقاملے میں مہنگی تر ین ادوایات ہے‘لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں صاف پانی کی عدم فر اہمی اور گندگی کی وجہ سے ہر سینکڑوں نئے مر یض بھی سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری حقائق نامہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہر 10ویں پاکستانی ہیپاٹائٹس بی یا سی کا مر یض ہیں اور میڈیا رپورٹس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق ملک کی 4.9 فیصد آبادی اور ہیپاٹائٹس سی اور 2.4 فیصد لوگ ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہیں اور ان میں سب سے زیادہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مر یضوں کی تعداد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں70لاکھ سے زائد ہے جسکی بنیادی وجہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں 50فیصد سے زائد عوام کو پینے کا صاف پانی نہ ملنا اور کندگی ہے ۔

حقائق نامہ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کالے یر قان کے حوالے سے مصرپہلے جبکہ پاکستان دنیا میں کالے یر قان کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اگر ملک میں اس خطر ناک مر ض کے علاج کی بات کی جائے تو یہ پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں سب زیادہ مہنگا علاج ہے جو تقریبا60ہزار روپے 6ماہ کا کورس ہے ڈرگ ریگولیٹر ی آف پاکستان (ن) لیگی حکومت کی اہم شخصیت کو فائدہ پہنچانے کیلئے سستے کی بجائے ”مہنگی “ادویات کی منظور ی دے چکی ہے‘میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر ”کالے یر قان “ہیپاٹائٹس بی اور سی کے1کروڑ سے زیادہ مر یض ہیں جبکہ روزانہ4 ہزارمر یض ادوایات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔

حقائق نامہ میں مزید بتا یا گیا ہے کہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی مذکورہ مر ض کے علا ج کیلئے 6ماہ کا کورس 20ہزار کے قر یب ہے ۔چوہدری سرور نے کہا کہ حکمران اپنی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے غر یبوں کاخون نچوڑ رہے ہیں اور پاکستان میں25لاکھ ” ہیپاٹائٹس بی اور سی “ایسے مر ض ہے جن کے فوری طور پر جگر تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ورنہ ان میں4ہزار روزانہ موت کے منہ میں چلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں