دہشتگرد اسلام کے پرامن چہرے پرسیاہ دھبہ ہیں‘ نعیمین ایسوسی ایشن

مساجد اورامام بارگاہوں کو خون کی ہولی کے مراکز بنانے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں‘علامہ لیاقت علی صدیقی،پیرشہبازاحمد

ہفتہ 16 جنوری 2016 18:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) عیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسرعلامہ لیاقت علی صدیقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسید شہباز احمدسیفی نے کہاہے کہ دہشتگرد اسلام کے پرامن چہرے پرسیاہ دھبہ ہیں۔مساجد اورامام بارگاہوں کو خون کی ہولی کے مراکز بنانے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔نفاذ شریعت کے نام پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرنیوالے اغیارکے ایجنڈے پر عمل پیراہیں۔

اسلام کالبادہ اوڑھ کرمسلم ممالک میں قتل وغارت کابازار گرم کرنے اسلام ا ورانسانیت کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزنعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیا ن میں کیا۔پروفیسرعلامہ لیاقت علی صدیقی نے مزیدکہاکہ انڈونیشیا اور ترکی میں بم دھماکے قابل مذمت اورافسوسناک ہیں۔ دہشتگرد اورا ن کے حامی دونوں اسلام اور ملک پاکستان کے غدار ہیں۔ داعش اور القاعدہ سمیت تمام انتہاء پسند تنظیموں سے وابستہ کے لوگ اسلام کے باغی ہیں۔ جہاد کے نام پر مسلم نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کاحکومتی فیصلہ خوش آئندہے۔اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاترہوکرملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے کردار ادا کیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں