لاہور ایکسپو سنٹر میں پاکستان کوٹنگ شو 2016ء میں انقلابی ٹیکنالوجی کی نمائش کا سلسلہ جاری

نمائش کے دوسرے روز مقامی و بین الاقوامی مینو فیکچررز،سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کی جانب سے پیش کردہ مصنوعات لوگوں کی بڑی تعداد کی دلچسپی کا محور بنی رہیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 18:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) سالانہ پاکستان کوٹنگ شو2016کے دوسرے روز کوٹنگ،پینٹنگ اور کیمیکلز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی پرجوش شرکت میں تیزی آگئی ہے جہاں 64سے زائد مقامی و ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے نت نئی ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی نمائش جاری ہے۔بی ٹو بی میڈیا (بن رشید گروپ)کے تحت لاہور ایکسپو سینٹر میں15جنوری سے شروع ہونے والی یہ نمائش 17جنوری تک جاری رہے گی۔

نمائش کے دوسرے روز بھی مقامی و بین الاقوامی مینو فیکچررز،سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کی جانب سے پیش کردہ مصنوعات لوگوں کی بڑی تعداد کی دلچسپی کا محور بنی رہیں جبکہ نمائش کنندگان کو بھی آئیڈیاز کے تبادلہ خیال ،مضبوط کاروباری تعلقات کے قیام پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے قیمتی معلومات کے حصول کے مواقع میسر آئے۔

(جاری ہے)

نمائش میں اسٹیک ہولڈرز کو بزنس ٹو بزنس نیٹ وررکنگ،اشتراک اور میڈیا تک رسائی کے ذریعے قومی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھی مواقع میسر آئے جبکہ نمائش میں شریک متعلقہ شعبوں میں اپنے کیریئر کے آغاز کی خواہش رکھنے والے طلباء اور نوجوان انٹر پرینیورز کو ان سائیڈ سیشنز ،سیمینارز اور کانفرنسز کے ذریعے بھی قیمتی معلومات سے استفادہ کرنے کا بھرپور موقع ملا۔

بن رشید گروپ کے سی ای او مسٹر معظم نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سالانہ ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کوٹنگ انڈسٹری سے وابستہ ماہرین اور انٹرپرینیورز کا زبردست رسپانس دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔میں نمائش کے شرکاء کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنی شرکت سے اس ایونٹ کو ایک زبردست پلیٹ فارم میں تبدیل کردیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے نمائش کے دوسرے روز مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کہا کہ انہیں اس نمائش میں شرکاء اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی بھرپور شرکت دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے اور یہ نمائش ملک میں کوٹنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیر نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ نہ صرف متعلقہ شعبوں کی ترقی بلکہ ملکی معیشت کے فروغ میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوتے ہیں۔

گزشتہ تین دہائیوں سے بن رشید گروپ انتہائی تربیت یافتہ پروفیشنلز کی ٹیم کی حیثیت سے پلاسٹک انڈسٹری کی ترقی و فروغ کیلئے خام مال کی وسیع ورائٹی کی مارکیٹنگ کیلئے اپنی تحقیق اور مہارت کی بناء پر اہم کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں