عمران خان دراصل اورنج لائن پر کام دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت
چھانگا مانگا میں 70ہزار درخت کاٹنے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے،راجن پور میں 30 سال سے زیرقبضہ 20ہزار ایکڑ رقبہ واگزار کروا کر شجرکاری کی جا رہی ہے‘ وزیرجنگلات ملک آصف بھا
ہفتہ 16 جنوری 2016 18:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے بارے میں عمران خان کا بیان حقائق کے برعکس ہے، عوام عمران خان کے جھوٹے دعوؤں اور الزامات کی حقیقت خوب جانتے ہیں۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان اورنج لائن میٹروٹرین پر کام ہوتا دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
جنگلات کی کٹائی کے بہانے اورنج لائن میٹروٹرین پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔ حکومت پنجاب جنگلات کے فروغ اور تحفظ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما پنجاب کے جنگلات کی فکر چھوڑ کر خیبرپختونخوا پر توجہ فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور انقلاب کے داعی دوسروں پر الزام تراشی کر کے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔(جاری ہے)
دریں اثناء صوبائی وزیرجنگلات ملک آصف بھا نے کہا ہے کہ چھانگامانگا میں 70ہزار درخت کاٹنے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔
صوبہ بھر میں سبز درختوں کی کٹائی پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ محکمہ جنگلات درخت کاٹنے کی بجائے‘ درخت اگانے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ راجن پور میں 30سال سے زیرقبضہ 20ہزار ایکڑ رقبہ واگزار کرا کر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ وہ جھوٹ بولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوتھا ٹی ٹونٹی ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں
8 حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ مسعود مختار
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا کے ایریا ایکسپینش کے حوالے سے اجلاس
روٹی و نان کی قیمتوں کے حوالے سے آنے والی شکایات کا 24گھنٹے میں ہی ازالہ ہونا چاہئے‘کمشنر لاہور
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘سیکرٹری ایکسائز
وزیر تعلیم پنجاب کی ہدایت پر حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب
چائلڈ میرج بل کے تحت 18سال سے کم عمر کی شادی پر والدین کو تین سال قید کی سزا تجویز
مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت ووقار میں اضافہ کیا ہے، عظمی بخاری
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
ذ*پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت