وزیراعلیٰ کا سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کے داماد اور جسٹس مسعود طارق کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 16 جنوری 2016 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کے داماد اظہر حمید ایڈووکیٹ اور سپریم کورٹ کے جسٹس سردار مسعود طارق کے بھائی سردار اسحاق خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں