وزیراعلیٰ کافیصل آباد میں کھلے مین ہول میں گرنے سے لیڈی ٹیچر کے جاں بحق ہونے

کا نوٹس، غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 16 جنوری 2016 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقہ میلاد روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں غفلت کا تعین کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی ٹیچرکے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں