ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ،چار انسانی اسمگلروں کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) ملک بھرمیں انسانی اسمگلروں کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈان جاری ،تازہ کارروائی میں پنجاب کے مختلف شہروں سے چار انسانی اسمگلروں کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے مطابق گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خوشاب میں کارروائیوں کے دوران مظہر مشتاق، محمد عمر، علمدار حسین اور ناصر ارشد نامی انسانی اسمگلروں کو گرفتارکر لیا گیا ۔ڈائریکٹر ایف آئی کے مطابق ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں