جعلی ویڈیو کے پس پردہ مقاصد کو قوم کے سامنے لا کر مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کابیان

ہفتہ 16 جنوری 2016 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے لڑکی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو کو جعلی قرار دیکر ملک میں اسلا م مخالف سازشوں کا پردہ چاک کردیا ہے ، جعلی ویڈیو کے پس پردہ مقاصد کو قوم کے سامنے لا کر مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے ، اسلام و پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ڈرامے کے ہدایت کاروں اور اداکاروں کا تعین ہونا بہت ضروری ہے ،جعلی ویڈیو کے پس پردہ مقاصد کو قوم کے سامنے لا کر مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف استعماری سازشیں کوئی نئی بات نہیں ،مگر اسلام دشمنوں کے آلہ کاروں کو کھلی چھوٹ دینا اور جرم ثابت ہونے پر بھی ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنا بے حد تشویشناک ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی ویڈیو کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس قسم کی ناپاک جسارت کی جرأت نہ ہواور ملک میں اسلام مخالف سرگرمیوں کا سدباب ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں