پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت صرف پچاس روپے ہونی چاہئے ،ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی

ہفتہ 16 جنوری 2016 22:36

پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت صرف پچاس روپے ہونی چاہئے ،ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں عوام کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا ہے جس حساب سے قیمتیں کم ہوئی ہیں اس حساب سے پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت صرف پچاس روپے ہونی چاہئے لیکن اب بھی حکومت فی لیٹر تیس روپے عوام سے بلاوجہ کا ٹیکس اکھٹا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے وقت اپنے ابتدائی چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے سردیوں میں بھی عوام کو 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح حکمران تعلیم اور صحت کے معاملے میں صرف نعرے لگاتے ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے جتنا نقصان تعلیم اور صحت کے میدان میں مسلم لیگ کے دورِ حکومت میں ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں بھی نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں