ماضی کی معروف اداکارہ و فلمسازسیماں بیگم گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئیں

شوبز حلقوں کاحکومت سے علاج معالجے کی سرکاری سطح پر سہولیات دینے ،مالی امداد کا مطالبہ

اتوار 17 جنوری 2016 12:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ و فلمسازسیماں بیگم گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئیں،شوبز حلقوں نے حکومت سے علاج معالجے کی سرکاری سطح پر سہولیات دینے اور مالی امداد کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سینئر اداکارہ و فلمساز سیماں بیگم گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو کر کسمپرسی کی حالت میں زندگی کے دن گزار رہی ہیں۔ س حوالے شوبز حلقوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ سیمیاں بیگم کو علاج معالجے کی سرکاری سطح پر مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ان کی مالی مدد بھی کی جائے ۔ یاد رہے کہ اداکارہ سیماں بیگم ان دنوں اپنے بھائی کے گھر پر رہائش پذیر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں