میٹرواورنج لائن ٹرین ٹریک پر دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،دو شدید زخمی

جاں بحق مزدوروں کا تعلق نارووال سے ہے پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں

اتوار 17 جنوری 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) لاہورمیں میٹرواورنج لائن ٹرین ٹریک کیلئے کام کرنے والی کرین 11ہزارکیوی تاروں کوچھونے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ،جنھیں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک میٹرو اورنج لائن ٹرین میں صوبے پر کام کرنے والی کرین کام کے دوران کرین آپریٹر نے اس بات کا دھیان رکھے بغیر کہ اوپر سے گیارہ ہزار کے وی کی لائن گزر ررہی ہے کرین کا رخ موڑا جس سے کرین کا اوپری حصہ گزرنے والی بجلی کے تاروں سے چھو گیا جس کے چھوتے ہی کرین میں موجود دو مزدور انوار اور شبیر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھی سجاد اوراحسن کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدوروں کا تعلق نارووال سے ہے پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں