سعودی عرب اور ایران تحمل اور برد باری سے کام لیں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے معااملات میں مداخلت نہ کرے‘مفتی ظفر جبار

اتوار 17 جنوری 2016 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) پاکستان سنی فورم کے مرکزی صدر مفتی ظفر جبار چشتی نے کہا ہے کہپا کستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بنا دو قومی نظریے میں اسلام اور قر آن کا نظام اصل بنیاد ہے، نظام مصطفی کے عدم نفاذ کے باعث وطن عزیز کو آج بہت سے مسائل کا سامناہے اور ملک بحرانوں کی طرف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران تحمل اور برد باری سے کام لیں اور ایران سمیت کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے معااملات میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی عوام کو امن بھی ملے گا اور عوام کو سستا انصاف بھی ملے گا اور ملک سے غربت کا خاتمہ بھی ہو گا ،انہوں نے کہا کہ آج پا کستان کی قوم سستے انصاف کے لئے ترس رہی ہے اس طرح پا کستانی قوم امن کے قیام اور غربت کے خاتمہ چا ہتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں