گلاب دیوی ہسپتال کے قریب میٹرو بس کی کار کو ٹکر کار سوار شدید زخمی

اتوار 17 جنوری 2016 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) لاہور گلاب دیوی ہسپتال کے قریب میٹرو بس نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار سوار شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں گلاب دیوی ہسپتال کے قریب میٹروبس اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک کار سوار شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کار سوار زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا کہ حادثے کے بعد میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں