عالمی استعماری قوتیں مسلمانوں کوآپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی ہیں،ملی مجلس شرعی

حرمین شریفین کی حفاظت مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، پاک چائنہ راہداری منصوبے کو کسی سازش کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا، گفتگو

اتوار 17 جنوری 2016 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری قوتیں مسلمانوں کوآپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی ہیں ان حا لات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے وزیر اعظم پاکستاان میاں نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کا دونوں ممالک کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،حرمین شریفین کی حفاظت مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، پاک چائنہ راہداری منصوبے کو کسی سازش کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا ،عالم اسلام کو اس بات پر ضرور سوچنا چاہیے کہ عالمی استعمار مسلم ممالک کو اپس میں لڑانا چاہتے ہیں اس حوالے سعودی عرب اور ایران کو بہت زیادہ غور کر نے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزز مرکزی دفتر علامہ اقبال ٹاوٴن لاہور میں ملی مجلس شرعی کے مرکزٰ صدر مفتی محمد خاان قادری سمیت دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علماء نے مزید کہا کہ نبی کریم کے عادلانہ نظام کو معاشرے میں عملا اختیار کر کے غیر مسلم اقوام ترقی کر رہی ہیں جبکہ مسلمان آپ کی سنتوں کو ترک کر کے دنیا میں پسماندگی اور کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمان آج بھی پوری طرح کامل پیغمبرانہ طریق زندگی اور طریق دعوت اختیار کر لیں تو انھیں اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام حاصل ہو سکتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں