حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 48 ارب روپے سے بڑھا کر 78 ارب روپے کر دیا ہے، ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

اتوار 17 جنوری 2016 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام سیاسی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پوری قوم کا منصوبہ ہے جس سے صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام کواس کی ترقی اور ثمرات حاصل ہوں گے، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 48 ارب روپے سے بڑھا کر 78 ارب روپے کر دیا ہے تاکہ نوجوان بہتر تعلیم حاصل کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، جب حکومت سنبھالی اس وقت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آ چکے تھے جو اب 21ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جلد پاکستان برانڈ کانفرنس منعقد کرائی جائے گی جس سے پاکستان کے برانڈز کو متعارف کروانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

2016ء کو ملک میں پیداواری صلاحیت، معیار اور جدت کا سال قرار دے کر ہم ترقی کے منازل طے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کے پاس مضبوط اقتصادی ترقی کا بہترین نسخہ ہوگا وہی ترقی کرے گا ،محض سیاسی نعروں سے کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ہمارے پاس سب سے بڑی طاقت نوجوانوں کی تعلیم اور سکلز ہیں جو ہماری معیشت کو چار چاند لگا سکتے ہیں  حکومت نوجوانوں کو بہتر تعلیم دینے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 48 ارب روپے سے بڑھا کر78 ارب روپے کر دیا ہے تا کہ نوجوان بہتر تعلیم حاصل کر کے ملک کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

دوسال قبل جب مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تو دنیا پاکستان کو دیوالیہ قرار دے رہی تھی مبصرین کا کہنا تھا کہ خزانہ خالی ہو چکا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں متعدد وعدوں کی تکمیل درج تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیتوں کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اور اب بین الاقوامی میڈیا پاکستان کو نئی ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہاہے جو کہ واضح تبدیلی ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تحفہ ہے جس کی کامیابی سے خطے میں انقلاب برپا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے بیرونی مارکیٹ کو ریسرچ کرنے کا موقع ملے گا۔بزنس سیکٹر انڈسٹری کے لیول پر ادارے بنائیں گے او ر انڈسٹری کی ضروریات پوری کر کے بیرونی مارکیٹ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔سی پیک منصوبے سے نئی آبادی کا بلاک تشکیل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام سیاسی رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پوری قوم کامنصوبہ ہے جس سے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگ اس کی ترقی اور ثمرات میں پیش پیش ہوں گے۔

اس منصوبہ سے برآمدات میں اضافہ اور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کے اندر مسلسل محنت جدوجہد اور ریسرچ کامیا بی کی کنجیاں ہیں ۔ ہمیں عالمی مقابلے کے لئے تیاری کرناہے اورپاکستانی مصنوعات کے معیار کو اونچا لے کر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان برانڈ کانفرنس منعقد کرائی جائے گی جس میں پاکستان برانڈز کو متعارف کروانے میں مدد ملے گی۔وژن2025ء کے ا ہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے اقتصادی راہداری کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر کے پاکستان کو دنیا کی پہلی 25معیشتوں میں شامل کرنا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں