”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر150 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، رانا بابرحسین
اتوار 17 جنوری 2016 16:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر150 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔وزیر اعلی شہباز شریف کا یہ منصوبہ دیہی آبادی کا طرز زندگی بدل دے گااورپاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا اتنا بڑا پروگرام کبھی شروع نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت اعلیٰ معیار کی کارپیٹڈ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ 2017-18ء تک کئی سو کلو میٹر طویل سڑکوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔(جاری ہے)
”پکیاں سڑکاں۔سوکھے پینڈے“ پروگرام دیہی معیشت کے فروغ کیلئے خوشحالی کا پیغام لائے گا۔
اس پروگرام پر عملدرآمد سے دیہات اور شہروں کا فاصلہ سمٹ جائے گا۔ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جارہا ہے تاکہ دیہات میں بسنے والی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں میسرآسکیں۔خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے پروگرام پر 2017-18ء تک 150ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،جس سے صوبہ پنجاب کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہوگااوردیہی زندگی میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی دیکھ بھال اور ان کا تحفظ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ سڑکوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے ایک خاص حد سے زائد وزن کی گاڑیاں ان سڑکوں پر نہیں آنی چاہئیں۔ سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا موثر نظام وضع کیا جائے اور متعلقہ کمیٹی ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جلد سفارشات کو حتمی شکل دے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز تعمیر و بحال ہونے والی دیہی سڑکوں پر اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں باقاعدہ رپورٹ پیش کی جائے کیونکہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے بننے والی ان سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانا ایک ملی فریضہ ہے۔ پنجاب میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اتھارٹی کو جدید خطو ط پر استوار کیا جائے گا۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اتھارٹی کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سموگ تدراک کیس، پولیتھین بیگ پر قابو پانے اور پانی کے بچائو کیلئے کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،سماعت ..
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، خواتین کے حقوق بارے تبادلہ ..
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
سید فرہاد علی شاہ کی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ