جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا قاری ثناء اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 17 جنوری 2016 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد ، نائب امراء ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، انجینئر اخلاق احمد ، انجینئر خالد عثمان ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے نامور عالم دین جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء اور مدرسہ ترتیل القرآن کے مہتمم مولانا قاری ثناء اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک جید عالم دین اور پرہیز گار شخص تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی زندگی ہمیشہ باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گذاری ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطافرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں