بہت سو لیا ہے،آگے بھی سونا ہی ہے ،لیکن ”ابھی“ کام کا وقت ہے، افتخار ٹھاکر

اتوار 17 جنوری 2016 17:48

بہت سو لیا ہے،آگے بھی سونا ہی ہے ،لیکن ”ابھی“ کام کا وقت ہے، افتخار ٹھاکر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار و سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہمیں وقت کی قدر کرنی چاہئے، بہت سو لیا ہے،آگے بھی سونا ہی ہے الیکن ”ابھی“ کام کا وقت ہے،ایک نجی محفل میں شوبز سے وابستہ شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ سست روی کا شکار فرد یا معاشرے ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

یہی وقت ہے کہ ہم شوبز انڈسٹری ہی نہیں ملک خدادا د کا نام پوری دنیا میں روشن کرنیکی فکر کریں۔ہرکام کل پر ڈالنے کی روش نے ہمیں سست و کاہل بنا دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں