عمران خان ملک کی مقبول قیادت پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد چھوٹا کررہے ہیں،میاں عرفان دولتانہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی مقبول قیادت پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد چھوٹا کررہے ہیں ،تحریک انصاف میں منصفانہ انتخاب کرانے میں ناکام رہنے والے عمران خان اپنی جماعت میں بھی غیر مقبول ہوچکے ہیں ،عمران خان نے کسان دشمن پالیسی بنائی ہے ،وہ خیبرپختون خواہ میں روزانہ ہزارو ں درخت لگانے کا جھوٹااعلان کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا کسان پیکج تاریخی ہے اس پیکج سے زراعت کو نئی زندگی ملے گی ،کسانوں نے اس پیکج پر اعتماد کااظہار کیا جبکہ اپوزیشن اس پیکج پر تنقید کررہی ہے کیوں کہ وہ کسانوں کی فلاح نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

اس پیکج کے علاوہ حکومت پنجاب شعبہ زراعت کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہی ہے، پھل اور سبزیاں بیس سے چالیس فیصد پیدوار منڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہوجاتی ہیں۔ان کو محفوظ طریقہ سے منڈی تک پہنچانے کے لئے 150ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ سیڈ کارپوریشن زراعت میں انقلاب پیداکرنے کااہم ذریعہ ہے ۔سیڈ کارپوریشن کے لئے بڑا بجٹ مختص کرنے سے کسانوں کو وسیع پیمانے پر تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں