سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کا گیس چوری کرنے والے صارفین کیخلاف میگا آپریشن جاری

250 سے زائد صارفین کے گیس میٹرز منقطع، بھاری جرمانے عائد

اتوار 17 جنوری 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کاکمپریسر سے گیس چوری کرنے والے صارفین کیخلاف میگا آپریشن جاری، چیکنگ کرنے پر250 سے زائد صارفین کے گیس میٹرز منقطع،اور بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اورصارفین کی شکایات پرسوئی نادرن گیس لاہور ریجن آفس گلبرک کے جی ایم محمود احمد ضیاء کی ہدایات پر چیف انجینئر عمران اسد ساہی کی سربراہی میں ڈپٹی انجینئر فاروق سلیم ، یوسف ذاکر،معین الحق علوی سمیت دیگر ہمراہ ٹاسک فورس ٹیم نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے مکہ کالونی، مدینہ کالونی، دھرم پورہ، اقبال ٹاون ، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ سمیت متعدد علاقوں میں صارفین کے گھریلوگیس میٹرز چیک کیے گئے، چیکنگ کے دوران 250 سو سے زائد صارفین ایسے تھے جو گیس کی سپلائی بڑھانے کی خاطر گیس کمپریسر استعمال کرتے ہوئے موقع پر پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس ٹیم نے موقع پر ہی تمام گیس چور صارفین کے میٹرز اپنے قبضہ میں لے کر ان کو لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں۔چیف انجینئر عمران اسد ساہی کا کہنا ہے کہ جنرل مینجر محمود احمد ضیاء کی ہدایات پر اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے سوئی نادرن گیس کی تاسک فورس ٹیم کا گیس چوروں اور کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف آپریش جاری ہے کیونکہ کمپریسر سے گیس چوری کرنا قانون جرم ہے کیونکہ ایک صارف کمپریسر استعمال کرتاہے تواس کے ارگرد کے تمام صارفین گیس کی سپلائی سے محروم ہوجاتے ہیں ان کے کیچن کا چولہ ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔

چیف انجینئر عمران اسد ساہی نے آن لائن نیوز سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوروں اور کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروئی عمل میں لائی جاری رہی ہے کاروائی کے دوران کسی سیاسی اثرورسوخ کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے، ٹاسک فورس ٹیم کے چھاپے اس وقت تک جاری رہے گئے جب تک صارفین گیس چوری سے باز نہیں اور صارفین کی شکایات کا مکمل ازالہ نہیں ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں