لاہور میں خناق کے مرض میں مبتلا ایک اور بچہ دم توڑ گیا ، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 2ہو گئی

اتوار 17 جنوری 2016 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال میں خناق کے مرض میں مبتلا ایک اور بچہ دم توڑ گیا ، رواں سال لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد 2ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خناق کے مرض میں مبتلا دس سالہ بچہ میو ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔ لاہور میں رواں سال خناق سے ہلاکتوں کی تعداد ہ2ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں خناق کے مرض سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں