ایران پر پابندیاں ختم : پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پرفوری کام کا آغاز کیا جائے‘ راجہ عدیل

پیر 18 جنوری 2016 13:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پر فوری کام کا آغاز کیا جائے تاکہ ملک میں جاری گیس کے بحران کا خاتمہ جلد ممکن ہوسکے ۔

انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن قابل عمل اور فوری پائیہ تکمیل تک پہنچنے والا منصوبہ ہے ایران نے اپنے حصہ کا کام تقریباً مکمل کرلیا ہے اوراپنی سرحدوں تک پائپ لائن بچھا دی ہے اب پاکستان کو بھی اپنے حصہ کا کام جلد مکمل کرنا ہوگا اورملک کے اندر پائپ لائن بچھا کر صنعتوں اورعوام کو گیس کی فراہمی شروع کرنی ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بندش کے باعث صنعتی شعبہ بحران کا شکار ہے اورگیس سے چلنے والی صنعتیں بند اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کو حل کیے بغیر صنعتی ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا اس لیے پاکستان اپنی گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر فوری کام کا آغاز کرے اور اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے ٹائم فریم مقررکیا جائے تاکہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہواور صنعتی اور عوامی مقاصد کیلےئے ملکی گیس کی ضروریات پوری ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں