اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا‘ ظہیر بھٹہ

پیر 18 جنوری 2016 13:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اس منصوبہ میں 45ارب میں سے36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر استعمال ہونے سے توانائی بحران ختم اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا جس کے باعث صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا ۔وزیراعظم پاکستان کی زیر قیادت اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت اور مختلف جماعتوں کے تحفظات ختم ہونے کے بعد اقتصادی راہداری منصوبہ پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کسی شک سے بالا تر ہے 2007میں پاک چین فری ٹریڈ معاہدے سے پاکستانی برآمدات میں400فیصد اضافہ ہوا جب یہ معاہدہ آپریشنل ہوا تو پاکستانی برآمدات 57کروڑ ڈالر تھیں جو 2014-15میں بڑھ کر2.1ار ب ڈالر تک پہنچ گئیں، اب اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل کے بعد پاکستانی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا ۔جس سے صنعتی شعبہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں