لاہور‘چلتے رکشے کو اچانک آگ لگ گئی ،ڈرائیور جھلس کر زخمی

پیر 18 جنوری 2016 13:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) لاہور میں جناح ہسپتال کے قریب چلتے ہوئے رکشے کو اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جھلس کر زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

صبح سویرے جناح ہسپتال کے قریب سڑک پر چلتے رکشے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ رکشہ ڈرائیور بھی اس کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا ۔ رکشہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں