حمیرا ارشد سیلفی سپیشلسٹ بن گئیں

پیر 18 جنوری 2016 13:41

حمیرا ارشد سیلفی سپیشلسٹ بن گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد سیلفی سپیشلسٹ بن گئیں۔تقریبات میں فنکار اور پرستار حمیرا ارشد سے اپنی سیلفی بنوانے لگے،تفصیلات کے مطابق فیشن شوزہوں یا میوزک تقریبات فنکار،گلوکار اور پرستار حمیرا ارشدکو گھیرے نظر آتے ہیں یہ لوگ حمیراارشد سے اپنی سیلفی بنوانے کی باری کا انتظار کررہے ہوتے ہیں اور حمیرا ارشد باری باری ان کے موبائلز سے انکی سیلفی بناتی نظر آتی ہیں ایک ملاقات کے دوران حمیرا ارشد نے بتایاکہ ایک تقریب کے دوران کمپئیر نے اناؤنس کردیا کہ جس جس نے اپنی سیلفی بنوانی ہو وہ حمیرا ارشد سے رابطہ کریں کیونکہ وہ سیلفی سپیشلسٹ ہیں بس اسی دن سے ہی وہ پھنس گئیں اور ہر تقریب میں انہیں فنکاروں،گلوکاروں اور اپنے پرستاروں کے ہمراہ ان کے موبائل سے سیلفی بنانی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد نے مذید کہاکہ انہیں اپنے ساتھیوں اور پرستاروں کے ساتھ سیلفی بنا کر بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ وہ اس سے خوش ہوتے ہیں تو انہیں بھی خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں