نو منتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین ودیگر عہدوں کے لئے تنخواہوں ،سہولیات و مراعات کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گے

پیر 18 جنوری 2016 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) نو منتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین ودیگر عہدوں کے لئے تنخواہوں ،سہولیات و مراعات کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں سمری کی تیاری کے لئے کافی وقت درکار ہے ۔

(جاری ہے)

تیاری کے مراحل مکمل ہونے کے بعد اسے منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب کوبھجوایا جائے گا جس کے بعد اس کی باضابطہ منظور ی دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد سمری ارسال کرنے اور اس کی منظوری میں کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا مزید وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں