پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی طرز کی جدید لیبارٹری تمام صوبوں میں قائم ہونی چاہئیں‘چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
پیر 18 جنوری 2016 14:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی اور برٹش ہائی کمیشن کے اشتراک سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں دو روزہ ڈی این اے سٹریٹجی سمپوزیم کا آغاز ہوگیا ہے ۔سیمپوزیم کے افتتاحی اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نورمسکنزی، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا مقبول احمد ، سیکرٹری پراسیکیویشن علی مرتضیٰ، ڈی جی نیب میجر (ر) سید برہان علی ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر، ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ رائے طاہر سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملکی اور غیر ملکی سائنس دانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمپوزیم سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی وسابق آئی جی رانا مقبول احمد نے کہا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی نے قلیل مدت میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کے نظام میں انقلاب برپاہورہاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی تمام انویسٹی گیشن ایجنسیز کوبھرپور رہنمائی فراہم کررہی ہے۔
8ہزارسے زائد قانون نافذکرنے والے اداروں کے نمائندگان کو فورنزک سائنس کی تربیت ددی گئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکنزی نے کہا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی طرز کی جدید لیبارٹری تمام صوبوں میں قائم ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں فورنزک ایویڈننس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب (PFSA)ڈاکٹر محمد اشرف نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پنجاب کے 8ڈویژنل ہیڈکوارٹرز نے 266ملین روپے کی لاگت سے سیٹ لائٹ سٹیشنز قائم کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سائنس دانوں سمیت 8ہزار سے زائد افراد کو فورنزک سائنس کی تربیت دے چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں ایوڈیننس کولیکشن یونٹس کو پنجاب کے 36اضلاع تک پھلائیں گے۔ ڈاکٹر اشرف نے بتایا کہ امریکہ ، ناروے ، برطانیہ، مصر اور متعددممالک کو مختلف مقدمات میں مدد فراہم کرچکی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی فورنزک سائنس یونیورسٹی اور ٹریننگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ DNA سیمپلز کا ڈیٹا بنک مکمل کرنے کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی۔سیمپوزیم کے خطاب میں شرکا ء نے اس امر کی تعریف کی کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی سے نہ صرف ملزمان کو سزا دلوا رہی ہے بلکہ جدید انفراسٹرکچر کی مدد سے بے گناہوں کی داد رسی بھی کررہی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا