مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو رانا ثناء اللہ کے بیا ن کا نوٹس لینا چاہیے،علی عباس بخاری

پیر 18 جنوری 2016 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی عباس بخاری نے رانا ثناء اللہ کی طرف سے تحریک انصاف کے رہنما کے متعلق ہتک آمیز الفاظ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کا اگر تعلق موٹاپے سے ہوتا تو آج پاکستان کی کرنسی پر قائد اعظم کی بجائے کسی پہلوان کی تصویر ہوتی، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو بات کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے ایک زیرک سیاست دان کو اس قسم کا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، انہیں اپنے کئے پر ندامت ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ایسے لوگوں کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی حلقوں میں سیاست دانوں کے متعلق بُرا تاثر جاتا ہے ملک میں محاز آرائی کی بجائے عوام کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہو اقدامات کئے جائیں، رانا ثناء اللہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کی توجہ عوام کے مسائل سے نہیں ہٹا سکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں