خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ،29.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا

پیر 18 جنوری 2016 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور فی ڈالر قیمت 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ کمی کے بعدخام تیل کی قیمت مزید کم ہوکر 29.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں یہ ریکارڈ کمی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے باعث ہورہی ہے جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں