سابق آرگنائزرپی ٹی آئی کا حکو مت کی ایک ماہ کی ناقص کا ر کردگی پر وائٹ پیپر جاری

ظلم ‘ناانصافی اورلوڈشیڈ نگ پنجاب کے عوام کا مقدر بن چکی ہے،چوہدری محمدسرو ر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرو رنے (ن) لیگی حکو مت کی ایک ماہ کی ناقص کا ر کردگی پر ”وائٹ پیپر “جاری کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ظلم ‘زیادتی ‘قتل ‘ناانصافی ‘لوڈشیڈ نگ ‘چوری اور ڈکیتی “پنجاب کے عوام کا مقدر بن چکی ہیں ‘ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر 45سے زائد افراد نے خودکشی کیں ‘ پنجاب میں 130 قتل ،200ڈکیتیاں ، 29 ریپ اور بھتے کا 3کیس رپورٹ سامنے آئے ہیں‘عدالتوں سے عدم تعاون پر980سے زائد پو لیس افسران کے وارنٹ جاری ہوئے ‘عوام کو چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر واقعات میں60کروڑ سے زائد کا نقصان ہو اہے ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف پنجاب میں600سے زائد احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ‘گیس کی قیمتوں میں14فیصد اضافے سے عوام پر حکمرانوں نے مہنگائی کا بم بر سایا ہے ‘سر دیوں میں بھی بجلی کی 8سے10گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے جبکہ گیس کی لوڈشیڈ نگ نے بھی عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ‘ہسپتالوں سے بچے اغواء ہو رہے ہیں ‘سوئن فلو کے100سے زائد کیس سامنے آئے ہیں اور13مر یض جاں بحق ہو چکے ہیں‘حکومت نابینا افراد کیساتھ اپنے وعدے بھی پورے نہیں کر سکی جبکہ نابینا افراد حکومت کی پا لیسوں کے خلاف احتجاج پر مجبوررہے ‘سرائے عالمگیر میں192ملین کی لاگت کے باوجود حکومت سر کاری ہسپتال کو فعال کر نے میں ناکام رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے سوموار کے روز جاری ہونیوالے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے حاصل ہونیوالی معلومات کا جائزہ لیا جائے تویہ بات سامنے آتی ہے کہ صرف لاہور اور گر دونواح میں ایک ماہ کے دوران 1800سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لیں گئیں جبکہ چور اور ڈکیتی کے دوران عوام کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کر نا پڑا ہے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہو رہے ہیں‘پنجاب میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں 9 ریپ اور15زیادتی کے واقعات ہوئے اور لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کروانے والا ”گینگ “بھی سامنے آیا ہے ‘ (ن) لیگ گڈ گورننس کے دعوے کرتی ہے لیکن انکی کار کردگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہو تی جاری ہے (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا نعرہ لگایا مگر آج پنجاب میں شہروں میں 6سے8اور دیہاتوں میں 8سے10گھنٹے کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے جسکے خلاف عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہیں اور گیس کی لوڈشیڈ نگ بھی عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ‘چوہدری سرور نے وائٹ پیپر میں مزید کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت تمام تر وعدوں اور دعوؤں کے باوجود ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کر نے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور ایک ماہ کے دوران غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر 45افراد نے خودکشی کر لی ہے اور جبکہ حکمران گڈ گورننس کا دعویٰ کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوششو ں میں مصروف ہیں‘یوٹیلٹی سٹورز پر سات دالوں کی قیمتوں میں 2سے لے کر 12روپے تک اضافہ ہوا ہے ‘ایک کلو دال چنا کی قیمت 2روپے اضافے کے ساتھ 124روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 4روپے اضافے سے 160روپے، دال مسور 12روپے اضافے سے 145روپے، دال مونگ چھلکے والی 7روپے کے اضافے سے 162روپے سفید چنا 2روپے اضافے سے 115روپے ،مسور ثابت 2روپے اضافے سے 122روپے اور ایک کلو مونگ ثابت کی قیمت9روپے سے 157روپے ہو چکا ہے ‘ پنجاب میں (ن) لیگ نے تھانہ کلچر تبدیل کر نے کا نعرہ لگایا لیکن تھانہ کلچر بھی ختم نہیں ہو سکا ‘ صوبہ میں ناقص پر اسیکویشن کی مجر موں کو فائدہ ہو رہا ہے اور پنجاب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جرائم میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو تا جا رہاہے ۔

چوہدری سرور نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر لحاظ سے ناکام ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں