دورِ جدید میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف تعلیم کا ہتھیار ہی کارآمد ہے، شفقت محمود
عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 16:23
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ایسے ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء و طالبات کی اشد ضرورت ہے جو وطنِ عزیز کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر اپنی اہلیت کا لوہا منوا سکیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزگلوبل انسٹیٹیوٹ گارڈن ٹاوٴن میں پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی شفقت محمود نے تقریبِ سالانہ تقسیم انعامات کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔
جس میں اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ رجسٹرار شکیبہ آفتاب،منتظمِ اعلیٰ خرم اظہار خان،معروف ماہرِ تعلیم سٹیوَن سمتھ،ڈائریکٹر ز رانا شہریاراوردانش خان یوسفزئی نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
شفقت محمود نے طلباء پر زور دیا کہ وہ صرف لگاتار محنت و ایمانداری سے تکمیلِ تعلیم کے بعد ہی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر کو پورا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دورِ جدید میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف تعلیم کا ہتھیار ہی کارآمد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کے معماروں کو معاشرے میں عزت و احترام کی زندگی بسر کرنے اور عملی زندگی کے چیلنجوں سے عہدہ براہ ہونے کے لیے جد ید سائنسی و فنی علوم سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا چاہیے۔انہوں نے گلوبل انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوان نسل کو معیاری و اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے قابلِ تحسین سہولیات اور پُرامن تعلیمی ماحول فراہم کر رہے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے سالا نہ کھیلوں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات ، شیلڈز،ٹرافی و تمغہ جات بھی تقسیم کئے۔اس موقع پرماہرِ تعلیم سٹیوَن سمتھ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلوبل انسٹیٹیوٹ کے تعلیمی معیار اور طلباء کو فراہم کی جانے والی جدید کمپیوٹرلیب و سازگار تعلیمی ماحول سے از حد متاثر ہوئے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب طلب
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں‘ سپیکر پنجاب اسمبلی
وزیراعلیٰ مریم نوازکا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..