ماڈل ریلوے سٹیشنزقائم کرنے کیلئے مرحلہ وارپروگرام کاآغاز کر دیا گیا

پرانے انجنوں کو تبدیل کرنے کیلئے 55 نئے انجن بھی خریدے گئے ہیں ‘منیجر پاکستان ریلویز

پیر 18 جنوری 2016 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) ماڈل ریلوے سٹیشنز قائم کرنے کیلئے مرحلہ وار پروگرام شروع کیاگیا ہے تاکہ لوگوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔یہ بات پاکستان ریلویز کے جنرل منیجر جاوید انور نے ایک انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں نارووال ریلوے سٹیشن کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ننکانہ صاحب حسن ابدال ، اوکاڑہ اور کراچی ریلوے سٹیشنوں کی تعمیرنو اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے انجنوں کو تبدیل کرنے کیلئے پچپن نئے انجن بھی خریدے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں