سابق ایڈیشنل آئی جی مرزا یامین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

پیر 18 جنوری 2016 16:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) سابق ایڈیشنل آئی جی مرزا یامین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ سیکینڈ کامن سے تعلق رکھنے والے سابق ایڈیشنل آئی جی مرزا یامین گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاون جی بلاک گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا ، خواجہ خالد فاروق ، شوکت جاوید ، احمد نسیم ، سرمد سعید ، جی ایم سکندر ، طارق سلیم ڈوگر، شیخ اسرار ، اعظم جوئیہ ، راجہ رفعت ، کیپٹن زوبیر محمود ، رانا محمد اقبال ، شاہد حنیف ، افتخار احمد حامد مختار گوندل ، طارق پرویز ، اصغر رضا گردیزی ، تحسین انور علی شاہ ، عاطف حیات ، راؤ امین ہاشم ، محمد وسیم ، پرویز اعوان ، عارف خان اور طلعت محمود پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بھی شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی رسم قل آج ( منگل ) جوہر ٹاؤن ایف ٹو کی مسجد میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں