سینٹرل پولیس آفس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

پیر 18 جنوری 2016 16:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) سینٹرل پولیس آفس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی۔

(جاری ہے)

پرانی انار کلی پولیس کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کے انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات 46سالہ ہیڈ کانسٹیبل ظہور حسین کو دل کا دورہ پڑنے پر طبی امداد کے لئے میو ہسپتال لیجایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑگیا۔ مرحوم کا تعلق ضلع جھنگ سے بتایا جارہا ہے۔پولیس نے لاش پوسمارٹم کے لئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں