سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کا بڑھنا کسی طور مسلم امہ کے مفاد نہیں‘عبدالباسط

پیر 18 جنوری 2016 16:39

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے کہاکہ مسلمان ملکوں کو کشیدگی اور ا قتصادی تباہی سے بچانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور جنرل رحیل شریف کا امن مشن قابل ستائش اقدام ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ2017 کا سال اختلافات اور کشیدگی بڑھانے کا نہیں بلکہ ہر جگہ تنازعات ختم کرکے سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کا سال ہونا چاہئے ۔

عبدالباسط نے کہا ہے کہ دو برادر مسلمان ملکوں سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کا بڑھنا کسی طور مسلم امہ کے مفاد نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کشیدگی بڑھنے سے ملکوں کی دھڑے بندیاں وجود میں آئیں گی جس سے سرمایہ کاری کے ماحول کو نقصان مسلمانوں کے وسائل خاکستر اور ترقی کا عمل رک جاے گا ۔

(جاری ہے)

عبدالباسط نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے او آئی سی مکمل طور پر مردہ ہو چکی ہے مسلمان ملکوں کے تنازعات ختم کرانے میں اس کا کردارکسی جگہ نظر نہیں آ تا۔

مسلمان باہمی لڑائی جھگڑوں میں وسائل ختم اور معاشی ترقی سے محروم ہو رہے ہیں ۔ عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم دنیا کے تنازعات ختم کرانے میں ہمیشہ مدبرانہ کردار ادا کیاہے اس لیے انہوں نے توقع کی ہے کہ دونوں مسلمان ملکوں کی قیادتیں پاکستان کی ثالثی کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گی اور کشیدگی ختم کرکے اپنے وسائل مسلمانوں کی ترقی و خوشحالی پر لگانے کے لیے منصوبہ بندی کی طرف توجہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں