اینٹی نارکوٹکس فورس کی لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی ، 3کلو ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور سے کویت جانیوالے میاں بیوی عبدلعزیز اور سونیتانرمالہ کے سامان سے 3کلو ہیروئن برآمد ، حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی

پیر 18 جنوری 2016 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے 3کلو ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے عمان ایئر لائن کی پرواز 344کے ذریعے لاہور سے کویت جانے والے میاں بیوی عبدلعزیز اور سونیتانرمالہ کے سامان کی تلاشی کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے 3کلو ہیروئن برآمد کر کے ان کو گرفتا رکرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق پکڑ جانے والے دونوں افراد لاہور کے رہائشی ہیں اور خود کو بظاہر تو میاں بیوی کہہ رہے ہیں لیکن یہ کسی گروہ کے سرغنہ لگتے ہیں اور ان کے دوسرے ساتھیوں کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں