بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں‘ میاں مقصود احمد
مسائل اور بحرانوں کے باعث غریب عوام کیلئے زندگی بسر کرناایک چیلنج بن گیا ہے‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب
پیر 18 جنوری 2016 17:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے پہلے منگلہ،چشمہ پاور پلانٹ میں ٹرانسمیشن لائن ٹرپ اور اب گدوتھرمل پاورسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث پنجاب،خیبرپختونخواہ،سندھ اور بلوچستان میں گھنٹوں بجلی کی سپلائی بند اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں ہوشربااضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مختلف شہروں میں بجلی وگیس کی بندش کاسلسلہ جاری ہے۔
معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہے گئے ہیں۔لاہور سمیت قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، بہاولپوراور پنجاب کے دیگر اضلاع میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔خواتین بچے،بوڑھے اور نوجوان ہاتھوں میں چولہے اور برتن اٹھا کر جگہ جگہ مظاہرہ کررہے ہیں مگر مقام افسوس ہے کہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔
بجلی وگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جہاں ایک طرف عوام کو پانی کی قلت کا سامنا کرناپڑرہا ہے وہاں دوسری طرف غریب عوام کااپنی زندگی بسر کرناایک چیلنج بن گیا ہے۔امتحانات کاسلسلہ شروع ہونے والا ہے طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں دشواری کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔موسم سرمامیں بجلی کی لوڈشیڈنگ16گھنٹے تک پہنچ چکی ہے جبکہ گیس میسر ہی نہیں ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ وزارت پانی وبجلی سے متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دھانی کے بیانات تو آتے رہتے ہیں لیکن قوم کو اس عذاب سے نجات دلانے کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیاجارہا ۔انہوں نے اس حوالے سے مزیدکہاکہ 2013کے عام انتخابات میں لوگوں نے اس لئے مسلم لیگ(ن)کوووٹ دیا تھا کہ وہ عوام کو توانائی بحران سے نجات دلائے گی جس کاوہ اپنے انتخابی منشور میں قوم سے وعدہ بھی کرچکی ہے مگر اب جبکہ2016آگیا لوڈشیدنگ میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
ایس آر او 350کو فی الفور ختم ہونا چاہیے ‘ لاہور ٹیکس بار کی زیر اہتمام سیمینار
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
گندم کا کاشتکار رُل گیا ،حکومت کمیٹی کمیٹی کھیلنے میں لگی ہوئی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
خواتین اہلکار وںکی اکثریت نے مریم نواز کی یونیفارم والی تصویر بطور ڈی پی لگا لی
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس (کل)لاہور میں شروع ہو گی
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ