وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوئٹہ میں مارگٹ ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے مارگٹ ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا غیرمتزلزل عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں