وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرشہباز میاں،نائب صدر عبدالمجید ساجد ، جنرل سیکرٹری شاداب ریاض،فنانس سیکرٹری ظہیر احمد بابر، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی اورگورننگ باڈی کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر شہباز میاں اور دیگر عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں