چوہدری سرو رنے پنجاب حکو مت کی ایک ماہ کی کا ر کردگی پر ’’وائٹ پیپر ‘‘جاری کردیا

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ظلم ‘زیادتی ‘قتل ‘ناانصافی ‘لوڈشیڈ نگ ‘چوری اور ڈکیتی ‘‘پنجاب کے عوام کا مقدر بن چکیں ہیں ‘ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر 45سے زائد افراد نے خودکشیاں کیں ‘ پنجاب میں 130 قتل ،200ڈکیتیاں ، 29 ریپ اور بھتے کا 3کیس رپورٹ سامنے آئے ہیں‘عدالتوں سے عدم تعاون پر980سے زائد پو لیس افسران کے وارنٹ جاری ہوئے ‘عوام کو چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر واقعات میں60کروڑ سے زائد کا نقصان ہو اہے ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف پنجاب میں600سے زائد احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ‘ سر دیوں میں بجلی کی 8سے10گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے، گیس کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دے ہیں ‘ہسپتالوں سے بچے اغواء ہو رہے ہیں ‘سوائن فلو کے100سے زائد کیس سامنے آئے ،13مر یض جاں بحق ہو چکے ہیں‘ یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر کا وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے اظہار خیال