سینیٹر سراج الحق کا باب پشاور فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بجلی کے خالص منافع کے375 ارب سے زائد واجب الادا رقم فوری طور پر جاری کردے اور خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ظالمانہ پالیسی ترک کردے، مرکزی حکومت نے موٹروے اور ہائی وے سمیت تمام منصوبوں میں صوبہ خیبر پختونخوا کو صوبے کی آبادی کے لحاظ سے بھی کم حصہ دیا ہے،پاکستان کی ترقی خیبرپختونخوا کی ترقی سے مشروط ہے ،پشاور میں باب پشاور کے عظیم الشان منصوبے کی تکمیل پر صوبائی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں باب پشاور فلائی اوور حیات آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پشاور خیبرپختونخوا کا چہرہ ہے اور خیبرپختونخوا پاکستان کا چہرہ ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر خیبرپختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا تو یہ پاکستان کی ترقی ہوگی لیکن افسوس ہے کہ مرکزی سرکار نے صوبہ خیبرپختونخوا کے حقوق غصب کررکھے ہیں اور اس صوبے کے ساتھ مسلسل بے انصافی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے 2002سے صوبائی حقوق کیلئے جنگ شروع کی تھی اور اس صوبے کے غریب عوام کے حقوق حاصل کئے اور اب تک صوبہ خیبر پختونخوا مرکز سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جس طرح قلیل عرصے میں پشاور کو پھولوں کا شہر بنایا کلین اور گرین پشاور عوام کو دیا اس طرح ہم بہت جلد انشاء اﷲ خیبرپختونخوا کے عوام کو کلین اور گرین خیبرپختونخوا دیں گے انہوں نے کہا کہ موٹروے ہو یا ہائی وے اس میں بھی خیبر پختونخوا کو جو حصہ دیا گیا ہے وہ اس صوبے کی آبادی کے حوالے سے بہت کم ہے اسی طرح ریلوے پورے پاکستان میں موجود ہے اور اس پرقوم کا پیسہ خرچ ہورہا ہے لیکن خیبرپختونخوا میں پشاور ریلوے سٹیشن کیلئے ہم نے حکومت سے مسلسل بات چیت کی لیکن نتیجہ یہ ہے کہ انگریزوں کے جانے کے بعد خیبرپختونخوا کی ترقی پر ایک ہزار روپے بھی خرچ نہیں کیے گئے ۔
پاکستان کے دیگر علاقوں میں ریلوے کو بہتر بنایا گیا لیکن یہاں صورتحال برعکس ہے اور پشاور سے طورخم تک ایک ریلوے ٹرک جو سیلاب سے متاثر ہواتھا اسکی مرمت تک نہیں کروائی گئی ۔ریلوے حکام یہاں سے ریلوے کی پٹڑیاں اٹھا کر لے گئے اور ابھی تک واپس نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی سرکار سے خیرات نہیں مانگتے ہم خیبرپختونخوا کے اپنے حقوق مانگتے ہیں جو غریب عوام کا حصہ بنتا ہے وہ حصہ دے دے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ ترک کردے ورنہ غریب عوام اپنا حق چھیننا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اس دن کا انتظار نہ کرے کہ خیبر پختونخواکے عوام اپنے حق کیلئے حکمرانوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالنے پر مجبور ہو جائیں۔ انہوں نے کہا ہم نے پہلے بھی صوبے کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور اگر حکومت غیر منصفانہ رویہ ترک نہیں کرتی توپھر صوبے کے حقوق کیلئے ہم لڑیں گے بھی اور ہم حکمرانوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت