سعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر نہ آئے تو مسلم دنیا کا شیرازہ بکھر جائے گا،پاکستان میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے ، بار بار کے مارشل لاء سے ہم منزل سے دور ہو گئے، باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتاہے،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کاوکلاء سے خطاب
پیر 18 جنوری 2016 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہسعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر نہ آئے تو مسلم ممالک کا شیرازہ بکھر جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششیں خوش آئند ہیں، بھارت نے آزادی حاصل کرتے ہی اپنے اداروں کو مضبوط کیا ،مگر ہم ایسا نہ کر سکے‘اگر ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے‘ملک میں لگنے والے بار بار کے مارشل لاء سے ہم منزل سے دور ہوتے گئے ، باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،فوج اور حساس اداروں کو سیاست میں کوئی کردار نہیں ہو نا چاہیے۔
وہ سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمہوریت ،آزاد عدلیہ اور آئین کی حکمرانی سے ہی ملک کو یکجا رکھا جا سکتا ہے ،جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں ۔ پاکستانی فوج اور حساس ادارے دنیا میں سب سے بہتر ہیں اسی لئے چاہتے ہیں کہ سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہ ہو ۔
بھارت نے آزادی حاصل کرتے ہی اپنے اداروں کو مضبوط کیا ،مگر ہم ایسا نہ کر سکے۔اگر ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے۔ملک میں لگنے والے بار بار کے مارشل لاء سے ہم منزل سے دور ہوتے گئے۔ باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کریں اور ہر مسئلے کے لئے پارلیمنٹ سے رجو ع کیا جائے تو ہم جلد منزل پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر نہ آئے تو مسلم ممالک کا شیرازہ بکھر جائے گا اس سلسلے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششیں خوش آئند ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم