سعودی ا یران کشیدگی کا واحد حل مذاکرات ہے، پاکستان، چین کاکردار اہم ہے، پیر معصوم نقوی

پیر 18 جنوری 2016 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان نیاز ی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورا یران کی کشیدگی دور کرنے کا حل صرف مذاکرات ہیں، جس کے لئے عالمی سطح پر پاکستان اور چین کاکردار اہم ہے۔ امن پوری دنیا کی ضرورت ہے۔ اسلام کو مضبوط بنانا ہے تو فروعی اختلافات کو ختم کرکے مشترکہ نکات پر توجہ دینا ہوگی۔

جے یو پی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ایران سے عالمی اداروں ، امریکہ اور یورپی یونین نے پابندیاں مجبور ہوکر اٹھائی ہیں، جبکہ ایرانی قیادت نے اپنا کیس عالمی سطح پر اچھے انداز سے لڑا ہے کہ وہ ایٹمی صلاحیت رکھنے کے باوجود ایٹم بم نہیں بنا نا چاہتے ، جبکہ عالمی اداروں نے اس کی تصدیق کردی ہے تو پابندیا ں ہٹائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر اسرائیل کی پریشانی اور پشیمانی تو قابل فہم ہے۔ سعودی عرب کیوں پریشان ہے؟ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے معاملات مذاکرات کی میز پر طے کرنے چاہیں۔حج کے موقع پر سانحہ منیٰ کے بعد شیعہ عالم دین آیت اﷲ نمرباقرالنمر کو سزائے موت نے دونوں ممالک کے درمیان جو حالات کشیدہ ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران کی قیادت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو مزید بگڑنے سے بچائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ کچھ عناصر پاکستان کی فوج پر دباو ڈال رہے ہیں کہ سعودی عرب میں بھجوایا جائے۔ اس کا خود سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی نوٹس لینا چاہیے ۔ اور واضح بھی کرنا چاہیے کہ ریالوں پر پلنے والے کیا فوج کو ڈکٹیٹ کرواسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں